• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شراب پینے سے متعلق ایک حدیث کی تحقیق

استفتاء

رسول اللہﷺ نے فرمایا! جو شراب پی کر مست ہوجائے اس کی نمازچالیس روز تک قبول نہیں ہوتی اور اگر وہ اس دوران مرجائے تو وہ جہنم میں جائے گا لیکن اگر وہ توبہ کرلے تو اللہ تعالیٰ اس کی توبہ قبول فرمائے گا۔سنن ا بن ماجہ:3377

کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ حدیث سنن ابن ماجہ (رقم الحدیث:3377)، سنن ترمذی (رقم الحدیث:1862) اور مسند احمد (رقم الحدیث:39167) میں ہے اور یہ حدیث امام ترمذیؒ کے نزدیک حسن درجہ  کی ہے۔چنانچہ مکمل حدیث یوں ہے:

عن عبد الله بن عمرو، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من شرب الخمر وسكر، ‌لم ‌تقبل ‌له ‌صلاة ‌أربعين صباحا، وإن مات دخل النار، فإن تاب تاب الله عليه، وإن عاد، فشرب، فسكر، ‌لم ‌تقبل ‌له ‌صلاة ‌أربعين صباحا، فإن مات دخل النار، فإن تاب، تاب الله عليه، وإن عاد، فشرب، فسكر، ‌لم ‌تقبل ‌له ‌صلاة ‌أربعين صباحا، فإن مات دخل النار، فإن تاب تاب الله عليه، وإن عاد، كان حقا على الله، أن يسقيه من ردغة الخبال، يوم القيامة» قالوا: يا رسول الله وما ردغة الخبال؟ قال: «عصارة أهل النار [سنن ابن ماجه: رقم الحديث:3377]

 ترجمہ: حضرت عبداللہ بن عمروؓ  فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا جو شراب پیئے اور نشہ میں مست ہوجائے اس کی نماز چالیس روز  تک قبول نہیں ہوگی اور اگر  وہ اس دوران مرگیا تو دوزخ میں جائے گا اور اگر اس  نے توبہ کی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرمالے گا اور اگر اس نے دوبارہ شراب پی اور نشہ میں مست ہوگیا تو چالیس  روز تک اسکی نماز قبول نہ ہوگی اور اگر اسی دوران مرگیا تو دوزخ میں جائے گا اور اگر توبہ کرلی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرمالے گا اور اگر اس  نے پھر شراب پی اور نشہ میں مست ہوگیا تو چالیس روز تک اس کی نماز قبول نہ ہوگی اور اگر اسی دوران مرگیا تو دوزخ میں جائے گا اور اگر توبہ کرلی تو اللہ اس کی توبہ قبول فرمالے گا اور اگر چوتھی بار  دوبارہ پھر پی تو اللہ تعالیٰ پر حق ہے کہ بروز قیامت اسے “ردغة الخبال” پلائے۔ صحابہؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ”ردغة الخبال”  کیا  چیز ہے؟ فرمایا: دوزخیوں کا خون اور پیپ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved