• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

کیا حضرت علیؓ نے خضاب لگایا ہے؟

استفتاء

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنی پوری زندگی میں جب ان کے بال سفید ہوئے تو کیا انہوں نے کسی قسم کا خضاب نہیں لگایا وفات تک انہوں نے سفید ہی رکھے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حضرت علیؓ کبھی کبھی خضاب لگایا کرتے تھے ، اکثر خضاب نہ لگانے کا معمول تھا۔البتہ سیاہ خضاب لگانا چونکہ دیگر روایات  کے پیشِ نظر  جائز نہیں اس لیے حضرت علیؓ جو خضاب لگاتے تھے وہ سیاہ کے علاوہ  ہوگا اور اگر سیاہ ہوگا تو جہاد (کافروں کے ساتھ جنگ) کے موقع پر لگایا ہوگا۔

اسد الغابہ، لابن الاثیر (4/39) میں ہے:

وقال ابو اسحاق السبيعى: رأيته أبيض الرأس واللحية وكان ربما خضب لحيته.

ترجمہ: ابو اسحاق کہتے ہیں: میں نے آپؓ(حضرت علیؓ) کو دیکھا کہ   آپ ؓکے سر اور داڑھی مبارک کے بال سفید تھے، بعض اوقات آپؓ  اپنی داڑھی  کو خضاب لگایا کرتے تھے۔

سنن ابی داؤد (رقم الحدیث:4212) میں ہے:

عن ابن عباس رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يكون قوم يخضبون فى آخر الزمان بالسواد كحواصل الحمام لا يريحون رائحة الجنة.

مجمع الزوائد (5/163) میں ہے:

وعن أبى الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من خضب بالسواد سود الله وجهه يوم القيامة. رواه الطبرانى

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved