• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ایصالِ ثواب کا حکم اور درود لکھی کی تحقیق

استفتاء

رمضان میں زیادہ سے زیادہ تسبیحات کی جاتیں ہیں اور ایصالِ ثواب کیا جاتا ہے  کافی عرصے سے میں یہ سوال کرنا چاہتی تھی کہ درودِ لکھی ایک بار پڑھنے کا ثواب ایک لاکھ بار درود پڑھنے کے برابر ہے۔

تو کیا ایک بار درودِ لکھی پڑھ کر  ایسا ھو سکتا ھے یا کہہ سکتے ہیں کہ ایک لاکھ بار درود شریف ہماری طرف سے ہدیہ ہے ایصالِ ثواب کے لئے۔ برائے مہربانی ان سوالات پر رہنمائی فرما دیجئے…

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

درود لکھی کا مذکورہ ثواب کسی مستند حدیث سے ثابت نہیں،لہذا یہ درود پڑھ کر یہ کہنا  درست نہیں کہ ایک لاکھ درود شریف ہماری طرف سے ہدیہ ہے،نیز اگر اس کی یہ فضیلت ثابت بھی ہو تو پھر بھی مذکورہ بات کہنا درست نہیں،کیونکہ ایک لاکھ درود شریف کا ثواب ملنا اور چیز ہے اور ایک لاکھ  مرتبہ درود پڑھنا اور چیز ہے۔

فتاوی محمودیہ(3/123)میں ہے۔

سوال :-نورنامہ ،عہدنامہ، دعاء گنج العرش،درودتاج، درود لکھی، کی اصلیت کیا ہے، ان کی تعریفات درست ہیں ،یامبالغہ، دوسرے ان کا ثبوت رسول پاک اسے ہے یالوگوں نے خود تالیف کیا ہے ، ان کے پڑھنے کے بارے میں کیا مسئلہ ہے ؟

الجواب :انکی کوئی سندصحیح ثابت نہیں ،جو تعریفیں لکھیں ہیں بے اصل ہیں ،بجائے  انکے قرآن  پاک کی تلاوت کی جائے ،درودشریف ،کلمہ شریف، استغفارپڑھاجائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved