• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مستورات کا تبلیغی جماعت میں جانا

استفتاء

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں  کہ آیا عورتیں تبلیغ کر سکتی ہیں حالانکہ  اس کے اندر تو بے پردگی ہے کہ گاڑی سے اترو چڑھو آگے مرد پیچھے عورتیں۔ اسی طرح کوئی ضرورت بھی نہیں کہ دین تو تقریبا ہر گھر تک پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح اکثر علماء کرام اس کے خلاف بھی ہیں بلکہ خود تبلیغی علماء کرام بھی اس کے خلاف ہیں؟ مدلل و مفصل جواب تحریر فرمائیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

عورتوں کے تبلیغ کے لئے نکلنے میں جو شرائط تبلیغ والوں نے طے کر رکھی ہیں ان کا لحاظ رکھتے ہوئے عورتیں تبلیغ کر سکتی ہیں۔ تبلیغ والوں کی شرائط کا لحاظ رکھنے میں بے پردگی نہیں ہوتی۔ باقی یہ کہ "دین تقریباً ہر گھر تک پہنچ چکا ہے” احوال امت سے نا واقفیت پر مبنی ہے۔ اس وقت امت کا حال یہ ہے کہ نوجوانوں کی ایک معتد بہ تعداد دہریت کے دروازے پر کھڑی ہے۔اسی طرح علمائے کرام کی دونوں طرح کی آراء ہیں بعض اجازت دیتے ہیں بعض نہیں دیتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved