• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

فرشتوں کا حضور ﷺ پر درود پیش کرنے کی کیفیت

استفتاء

فرشتے ہمارے پڑھے ہوئے درود شریف کیسے بارگاہ اقدس ﷺ میں لے جاکر پیش کرتے ہیں اور ان کے مکالمہ کی کیا صورت ہوتی ہے ؟ہدیہ پہنچے پر  آپﷺہمارے لیے دعا فرماتے ہیں اور ہمیں پہنچانتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایک حدیث مبارکہ کے الفاظ اس طرح ہیں:

 عن عمار بن یاسر ؓقال قال رسول الله ﷺ ان الله وکل بقبری ملکا اعطاه اسماع الخلائق فلا یصلی علی احد الی یوم القیامة الا ابلغنی باسمه واسم ابیه…هذا فلان بن فلان قد صلی علیک

ترجمہ:حضرت عمار بن یاسر ؓ فرماتے ہیں کہ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا بے شک اللہ تبارک وتعالی نے میری قبرپرایک ایسافرشتہ مقرر کیا ہے جس کو تمام مخلوق کا(درود) سنانے(کی نعمت )عطاء کی ہے ،چنانچہ قیامت کے دن تک جو شخص بھی مجھ پردرود بھیجے گا وہ فرشتہ مجھ تک (وہ درود)پہنچاتارہے گا اس کا اور اس کے والد کا نام لے کرکہ فلاں بن فلاں نے  آپ پر درود بھیجا ہے۔۔۔۔۔از فضائل درود شریف  (728)

اس روایت میں مکالمہ کی تفصیل موجود ہے ۔البتہ جواب میں حضور کا دعا فرمانا یا پہنچاننا اس کی کوئی تفصیل مذکور نہیں اور ایسی باتوں کو اپنی جانب سے ثابت کرنا بھی ممکن نہیں اس لیے اس کا علم اللہ کے حوالے ہے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved