• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کیا حضور ﷺ نے معراج کے موقع پر اللہ تعالی کی زیارت کی تھی یا نہیں ؟

استفتاء

کیا حضور ﷺ نے معراج کے موقع پر اللہ تعالی کی زیارت کی تھی یا نہیں ؟ایک اہلحدیث بھائی کہتے ہیں نہیں کی تھی اور دلیل میں بخاری شریف کی روایت پیش کرتے ہیں ۔ آپ بتائیں صحیح بات کیا ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

حضورﷺ نے معراج کے موقع پر اللہ تعالی کی زیارت کی تھی یا نہیں؟اس بارے میں دونوں قسم کی روایات ملتی ہیں بعض میں دیکھنا ہے اور بعض میں نفی ہے۔بعض علماء ان دونوں قسم کی روایات میں تطبیق دی ہے اور یہ فرمایا کہ  آنکھوں سے دیدار نہیں کیا البتہ رویت قلبی حاصل ہوئی ہے یعنی دل سے دیکھا ہے اور دل سے دیکھنے سے مراد صرف علم کا حاصل ہونا نہیں بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ جیسے کوئی صورت  آنکھوں میں  آجاتی ہے ایسے ہی دل میں  آجائے۔مسئلہ علمی اور اختلافی ہے اس لیے اسے جھگڑے کا موضوع نہیں بنانا چاہیے۔ مزید تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو (فہم حدیث :63/1ڈاکٹر مفتی عبدالواحد صاحب دامت برکاتھم )۔۔۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved