• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

حضرت علی ؓ کے نام کے ساتھ علیہ السلام لگانا

استفتاء

کیا ہم حضرت علی ؓ کے نام کے ساتھ علیہ السلام لگا سکتے ہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

علیہ السلام کا  مطلب یہ ہے کہ ان پر سلا م ہو اپنے معنی کے لحاظ سے یہ لفظ ہر مسلمان کے لیے لگانا جائز ہے تاہم اہل سنت کے ہاں یہ لفظ انبیاء علیھم السلام کے ساتھ خاص کر دیا گیا ہے غیر نبی کے ساتھ لگانے سے التباس لازم  آتا ہے ۔اس لیے اس لفظ کوانبیاء کے علاوہ کسی اور کے لیے لگانے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔

قال فی الدر : ولا یصلی علی غیر الانبیاء ولا غیر الملائکة الا بطریق التبع…..قال فی الشامیة: واما السلام فنقل اللقانی فی شرح جوهرة التوحید عن الامام الجوینی انه فی معنی الصلاة فلا یستعمل فی الغالب ولا یفرد به غیر الانبیاء.(753/6)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved