- فتوی نمبر: 12/90
- تاریخ: 18 مارچ 2018
استفتاء
درود شریف پڑھتے ہوئے یا محمد نبی کریم ﷺ کا اسم گرامی آنے پر انگوٹھے چومنا سنت یا حدیث سے ثابت ہے ؟ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے ایسا کیا تھا ۔برائے مہر بانی باحوالہ جواب عنایت فرمائیں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آپ ﷺ کا نام لیتے وقت یا سنتے وقت انگوٹھے چومنا کسی قابل اعتبار حدیث سے ثابت نہیں۔
چنانچہ علامہ جلال الدین سیوطی ؒ لکھتے ہیں :
الاحادیث التی رویت فی تقبیل الانامل وجعلها علی العنیین عند سماع اسمه ﷺ عن المؤذن فی کلمة الشهادة کلها موضوعات(بحوالہ راہ سنت)
ترجمہ:اذان میں کلمہ شہادت سننے کے وقت انگلیوں کے چومنے اور انہیں آنکھوں پر لگانے کے سلسلے میں مروی روایات موضوع اور من گھڑت ہیں۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved