- فتوی نمبر: 11/353
- تاریخ: 15 اپریل 2018
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > منتقل شدہ فی حدیث
استفتاء
رجب میں ایک ایسا دن اور ایک ایسی رات ہے کہ جس نے اس دن روزہ رکھا اور اس رات قیام کیا گویا اس نے سو سال روزہ رکھا اور سو سال شب بیداری کی اور وہ رجب کی ستائیسویں شب ہے ۔
یہ حدیث صحیح ہے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
رجب کی کسی خاص تاریخ کے بارے میں فضیلت کی روایات مستند نہیں ہیں خواہ روزے کی ہوں یا عبادت کی ہوں ۔احادیث اور ان پر کلام کے لیے دیکھئے .ماثبت بالسنۃ للشیخ عبد الحق محدث دہلوی اور تبیین العجب مما ورد فی شھر رجب للشیخ الحافظ ابن حجر العسقلانی
© Copyright 2024, All Rights Reserved