- فتوی نمبر: 12-330
- تاریخ: 13 اگست 2018
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات
استفتاء
محترم جناب مفتی صاحب ،
سوال1۔کیا کوئی ایسی حدیث ہے کہ مہمان جب کھانا کھا کر میزبا ن کے گھر سے جاتا ہے تو وہ میزبان کے گھر کی بلائیں آفتیں لے کر جاتا ہے؟
سوال 2۔ضیافت کا کھانا کھانے سے بیماریا ں چلی جاتی ہیں ۔یہ کوئی حدیث ہےکیا؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔بعینہ مذکورہ الفاظ کے ساتھ یہ حدیث نہیں ملی البتہ یہ حدیث ہے کہ مہمان اپنا رزق لے کر آتا ہےاور جب جاتا ہے تو لوگوں کے گناہ لے کر جاتا ہے ۔
چنانچہ جامع الصغیر میں ہے ۔
الضیف یاتی برزقه ویرتحل بذنوب القوم ،یمحص عنهم ذنوبهم۔۔۔۔۔ رقم الحدیث 5241
2۔مذکورہ الفاظ کے ساتھ ہمیں یہ حدیث نہیں ملی
© Copyright 2024, All Rights Reserved