- فتوی نمبر: 12-367
- تاریخ: 14 اگست 2018
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۱۔ ہوائی جہاز میں لمبی پرواز تقریبا بارہ گھنٹے کے دوران نمازوں کو کس وقت کے حساب سے ادا کیا جائے؟
۲۔ جہاز کے اندر نماز کی جگہ نہ ہونے کی صورت میں کیا سیٹ پر ادا کرسکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ جہاز جس وقت میں جہاں ہو گا وہاں کے مقامی وقت کا اعتبار ہو گا۔
۲۔ سیٹ پر نماز ادا کرنے میں قیام اور سجدہ ادا نہیں ہو گا اس لیے فرض نہیں پڑھ سکتے البتہ نوافل ادا کیے جاسکتے ہیں۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved