- فتوی نمبر: 11-343
- تاریخ: 09 اپریل 2018
استفتاء
حرم میں نماز پڑھ رہے ہوں تو پاس سے کوئی مرد وغیرہ گزر جائیں تو کیا عورت کو ایسی جگہ پر نقاب میں ہی نمازپڑھنی چاہیے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
غیر مردوں کے سامنے چہرہ کھول کرنماز پڑھنا درست نہیں ۔اگراحرام میں ہوں تو پردے والی ٹوپی استعمال کریں اور سجدے کی حالت میں اسے چہرے سے نہ لگنے دیں اورحالت احرام میں میں نہ ہو تو عام نقاب لگا کر نماز پڑھیں۔
فی الدرالمختار من شروط الصلوۃ2/97:
وتمنع المراءة الشابة من کشف الوجه بین رجال لا لانه عورة بل لخوف الفتنة.
وایضا فی الشامیۃ ص2/97:
والمعنی تمنع من الکشف لخوف ان یری الرجال وجهها فتقع الفتنة لانه مع الکشف قد یقع النظر الیها بشهوة ۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved