- فتوی نمبر: 11-292
- تاریخ: 03 جولائی 2009
استفتاء
جس مسجد میں جمعہ کی نماز نہیں ہوتی ،کیا اس مسجد میں اذان دینادرست نہیں ؟
وضاحت مطلوب ہے کہ :
1۔یہ مسجد ایسی آبادی میں ہے کہ جس میں جمعہ ہوتا ہے یا ایسی آبادی میں ہے جس میں جمعہ نہیں ہوتا ؟
2۔نیز کونسے وقت کی اذان مراد ہے ؟غرض سوال کو پورے طور پر واضح کریں ۔
جواب وضاحت :
مسجد کسی کالونی میں ہے اور کالونی کے سب لوگ جمعہ کی نماز پڑھنے دوسری جگہ جاتے ہیں ،کچھ لوگ رہ جاتے ہیں ۔
سوال یہ ہے ظہر کی نماز کے لیے اسپیکر میں اذان دینا کیسا ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
جس جگہ جمعہ ہوتا ہو اس جگہ ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا جائز نہیں اور جب ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا جائز نہیں تو اس کے لیے اذان دینابھی جائز نہیں، کیونکہ اذان جماعت کے لیے ہوتی ہے لہذا مذکورہ صورت میں جمعہ سے رہ جانے والوں کے لیے ظہر کی نماز باجماعت پڑھنا اور اس کے لیے اذان دینا جائز نہیں
© Copyright 2024, All Rights Reserved