• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

بلاوجہ وظیفے میں کمی کرنا

استفتاء

سوال:اگر کسی کو کہا جائے کہ تم ہماری مسجد میں بچوں کو پڑھاؤ ہم تمہیں 2000 روپے ماہانہ دینگے تو کیا اس کے بعد 1500دینا جائز ہے اگر وہ خوش نہ ہو؟وضاحت فرمائیں۔

وضاحت مطلوب ہے کہ: کم کرنے کی وجہ کیا ہے؟

جواب وضاحت: وہ کہتے ہیں کہ بس اتنے ہی ہیں۔

وضاحت مطلوب ہے کہ: 1)کیا ایسا تو نہیں کہ مدرس کی صلاحیتوں میں کسی کمی یا وقت کی کمی کی وجہ سے وظیفہ کم کیا گیا ہو؟

2)نیز اس سوال کے پوچھنے کا فائدہ کیا ہے، کیا مسجد کی انتظامیہ مسئلہ معلوم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے؟

جواب وضاحت: اصل میں وظیفہ امام صاحب کے ذمے ہے جو وہ انتظامیہ سے لیتے ہیں اور مدرس کو دیتے ہیں انتظامیہ کے سامنے باتوں باتوں میں بتایا گیا کہ مدرس کو 2000دیں گے لیکن اب وہ 1500دے رہے ہیں اور مدرس کی بات امام صاحب کے ساتھ ہے نہ کہ انتظامیہ کے ساتھ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

اگر یہ بات واقعتاً  درست ہے کہ امام صاحب بلاوجہ وظیفہ کم کر رہے ہیں  تو یہ غلط بات ہے اور وعدہ خلافی بھی ہے۔ لیکن  اصل سوال یہ ہے کہ کیا امام صاحب واقعتاً ایسا کررہے ہیں یا ان کے پاس اپنی بات کا کوئی معقول جواب ہے؟ اس کا فیصلہ امام صاحب کا موقف سنے بغیر نہیں دیا جاسکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved