• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ناک سے خون نکلنے کی وجہ سے روزے کا حکم

  • فتوی نمبر: 12-15
  • تاریخ: 29 اپریل 2018

استفتاء

روزے  کی حالت میں ناک صاف کرتے ہوئے اگر خون نکل آئے تو روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا باقی رہتا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

روزہ اندر جانے والی چیز سے ٹوٹتا ہے باہر نکلنے والی چیز سے نہیں ٹوٹتا، لہذا خون نکلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کی حالت میں پچھنا لگوانا ثابت ہے،اور پچھنے لگوانے سے بھی خون نکلتا ہے۔

صحیح بخاری میں ہے:

عن ابن عباس رضی الله عنهما (ان رسول الله صلی الله علیه وسلم احتجم وهو محرم، وحتجم وهو صائم.

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved