- فتوی نمبر: 12-366
- تاریخ: 21 ستمبر 2018
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
۱۔ محترم مفتی صاحب !نبی کریم ﷺ کے لیے جو قربانی کی جائے اس جانور کے گوشت کی تقسیم کا کیا حکم ہے؟
۲۔ موبائل پر قرآن بغیر وضو کے پڑھ سکتے ہیں ؟
۳۔ اگر پڑھ سکتے ہیںتو اجر میں کمی تو نہیں آتی ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
۱۔ اس کے گوشت کا حکم بھی عام قربانی والا ہے۔
۲۔ پڑھ سکتے البتہ احتیاط اس میں ہے کہ جب سکرین پر قرآن نظر آرہا ہو سکرین کو ہاتھ سے نہ چھوا جائے۔(رعایۃ للخلاف)
۳۔ باوضو تلاوت کا اجر نہیں ملے گابغیر وضو کا اجر ملے گا
© Copyright 2024, All Rights Reserved