• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جس عورت سے اس کاشوہر ناراض ہو اس کی نماز سر سے اوپے نہیں جاتی ‘‘کی تحقیق

  • فتوی نمبر: 12-231
  • تاریخ: 07 جولائی 2018
  • عنوانات:

ایک حدیث میں  منقول ہے کہ اس عورت کی نماز سر سے اوپر نہیں  جاتی جس کا شوہر اس سے ناراض ہو۔ اگر شوہر کسی دوسرے کی وجہ سے غصے میں  آکر بیوی سے ناراض ہو جائے اور بعد میں  اسے اپنی غلطی کا احساس بھی ہو جائے تو کیا پھر بھی عورت گناہگار ہو گی؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسی صورت میں  عورت گناہگار نہیں  ہو گی۔ گناہ اس صورت میں  ہے جب عورت کا قصور ہو۔ یعنی عورت کی جانب سے بداخلاقی ہو، بدتمیزی ہو یا نافرمانی ہو۔

مرقات المفاتیح شرح مشکوٰہ شریف: (197/3) میں  ہے:

(قوله علیه السلام: امراۃ باتت و زوجها علیها ساخط)

قال القاری: هذا اذا کان السخط لسوء خلقها او سوء ادبها او قلة طاعتها اما ان کان سخط زوجها من غیر جرم فلا اثم علیها

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved