• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

شوہر کے ساتھ بدتمیزی والا سلوک کرنے والی عورت پر وعید

استفتاء

1۔بیوی اگر شوہر کے ساتھ انتہائی بدتمیزی ،بدسلوکی اونچی اواز کے ساتھ پیش  آئے تو اللہ اور اسکے رسول اللہﷺ کے مطابق ایسی عورت کے لیے کیا وعیدیں  آئی ہیں ؟برائے مہربانی تمام کی تمام لکھ دیں یا کم از کم پانچ لکھ دیں۔

2۔بیوی کی شوہر کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ،شوہر نے بہت دفعہ بیوی کو سمجایا ہے کہ اونچی  آواز میں بات مت کرو اپنی زبان کنٹرول میں رکھو ،اپنے لہجے کو درست رکھو جملوں میں بے عزتی کے الفاظ مت استعمال کرو لیکن پھر بھی نہیں سمجھتی ۔شوہر نے سزاز کے طور پر اپنا بستر بھی الگ کیا ہے کہ بیوی کو سمجھ  آجائے کہ اپنے رویے کو بدل لے لیکن پھر بھی باز نہیں  آرہی تو اب شوہر کیا کرے؟ برائے مہربانی سارے کے سارے حقوق لکھ دیجئے اسی طرح بیوی کے ذمے شوہر کے کیا حقوق ہیں وہ بھی برائے مہر بانی سارے کے سارے لکھ دیجئے ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ایسی عورت کا جہنم میں جانے کا خطرہ ہے یہی وعیدکافی ہے

2۔ایسی صورتحال میں شوہر یا برداشت سے کام لے یا ایسی بیوی کو طلاق دیدے ۔

ایک فتوے میں میاں بیوی سے متعلق تمام حقوق کا لکھنا ممکن نہیں ،اس لیے اس موضوع پر اہل حق میں سے کسی کی لکھی ہوئی کتاب کا مطالعہ کریں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved