- فتوی نمبر: 12-25
- تاریخ: 30 اپریل 2018
- عنوانات: اہم سوالات
استفتاء
موبائل رنگ ٹون پہ اگر تلاوت کلام کو سیو کر لیا جائے اور کال آنے پر بیچ میں کاٹ لیا جائے تو شریعت کی رو سے یہ جائز ہے؟ اس کے بارے میں ہمیں مطلع کیجئے۔
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
ایک تو اس میں کلام پاک کے الفاظ کا بےمحل استعمال ہے دوسرے اگر کال بیچ میں اٹھائی جائے گی تو آیت کٹ جائے گی، یہ دونوں باتیں بے احترامی ہیں اس لئے قرآنی آیات کو اس مقصد کے لئے استعمال جائز نہیں ہے۔
درمختار میں ہے:
وقد كرهوا والله أعلم ونحوه … لإعلام ختم الدرس حين يقرر
ردالمحتار 9/711میں ہے:
فإنه استعمله آلة للإعلام ونحوه إذا قال الداخل: يا الله مثلا ليعلم الجلاس بمجيئه ليهيئوا له محلا، ويوقروه ۔۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved