• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تکافل یا اس کے متبادل صورت کا استعمال

استفتاء

مفتی صاحب !تکافل کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟کیا وہ شخص (باپ /شوہر )جو جب تک زندہ رہے تو گھریلو اخرجات چلتے رہیںمگر اس کے فوت ہونے پر ایک فیملی کے بے یارومددگار ہونے کا خدشہ غالب رہے تو کیا وہ تکافل یا اس طرح کی دوسری سہولت کو استعمال بطور احتیاط کرسکتا ہے؟تفصیلی جواب درکار ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہماری تحقیق کے مطابق تکافل پالیسی لینا جائز نہیں۔اگر کوئی شخص اپنے مخصوص حالات کے پیش نظر تکافل کی پالیسی لینا چاہتا ہے تو وہ اپنے تفصیلی حالات لکھ کر بھیجے ۔مثلا:

اس کے ذرائع  آمدن کیا کیا ہیں؟ زیرکفالت افراد کون کون ہیں ؟وغیرہ وغیرہ

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved