• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

تعزیت کےلیے مسجدمیں بیٹھنا

استفتاء

مفتی صاحب تعزیت کے لیے تین دن مسجد میں بیٹھنا شرعا کیسا ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مسجد تعزیت کے لیے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے مسجد عبادت کی جگہ ہےلہذا مسجد  میں تعزیت کے لیے بیٹھنا جائز نہیں ۔

مسائل بہشتی زیور 2/194 میں ہے

کسی مصیبت کی وجہ سے مسجد میں بیٹھنا مکروہ ہے مثلا اپنے کسی عزیز کے مرنے پر مسجد میں جا کر بیٹھنا تاکہ لوگ تعزیت کے لیے آئیں تو یہ مکروہ ہے البتہ اگر مسجد میں نماز کے لیے گیا اور وہاں کسی نے تعزیت کر لی تو مضائقہ نہیں ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved