• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

گم شدہ موبائل مل جائے تو کیا کرنا چاہیے؟

  • فتوی نمبر: 13-314
  • تاریخ: 06 فروری 2018

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

راستہ میں  جارہے تھے تو کوئی کارڈ نما چیز نظر آئی جب جاکر اس کو سائیڈ پے کرنے لگے تو موبائل تھا اس کی مالیت اٹھارہ ہزار کے قریب ہے ۔آپ بتائیں  کیا کریں ؟اگر اس کے مالک کو دیتے ہیں  تو لوگ یہ الزام لگاتے ہیں  اس کے ساتھ پرس تھا یا پیسے تھے وغیرہ وغیرہ۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

گری پڑی چیز کو جہاں  تک ممکن ہو اصل مالک تک پہنچانا ضروری ہے موبائل فون کے اصل مالک تک رسائی بہت آسان ہے ۔اس لیے بہرصورت اسے ہی پہنچائیں  ۔باقی یہ اندیشہ کہ وہ مزید چیزوں  کا مطالبہ کرے گا یہ ایک بعید اندیشہ ہے جس کا اعتبار نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved