• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسجد کی جگہ میں وضو خانہ بنانا

استفتاء

کچھ مسائل حل طلب ہیں ہمارے علاقے میں ایک مسجد جو کہ ایک کنال میں واقع ہے اس میں حال برآمدہ اورصحن ہے ان سے ہٹ کرشمال جانب وضو خانہ کی شرقا غربا لمبائی 39فٹ ۔اورشمالاجنوبا چوڑائی ساڑھے سات فٹ ہے ۔ایسے ہی مین گیٹ کے دائیں اوربائیں ٹوٹل جگہ لمبائی 67 فٹ ۔اس میں سے 53فٹ اورچوڑائی 19فٹ یہ سب جگہ اورصحن مسجد میں سے 35فٹ جگہ تجاوزات آپریشن کے تحت شہید ہوجائیگی ۔اب وضو خانہ لیٹرین کہاں بنائیں ﷺ اورمسجد کی مسجدیت کیا ختم ہوجائیگی ؟

وضاحت مطلوب ہے کہ (1)مسجد کا نقشہ مع حدود اربعہ بنا کر ارسال کریں اگر بسہولت ممکن ہوتو گوگل میپ سے تصویر لے کرارسال کردیں ۔(2)مسجد کے آس پاس کیا ہے اورجگہ کے حصول کا امکان کتنا ہے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جو جگہ ایک دفعہ مسجد شرعی بن جائے وہ ہمیشہ مسجد ہی رہتی ہے اس جگہ پر وضو خانہ یا استنجاء خانہ بنانا جائز نہیں ان مقاصد کےلیے مسجد شرعی کے علاوہ دیگر ملحقات یا قریب کوئی جگہ حاصل کی جائے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved