- فتوی نمبر: 25-334
- تاریخ: 07 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
قبر پر ہاتھ رکھ کرتلاوت ودعا کا فائدہ:
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مروی ہے کہ جب کوئی بندہ اپنا ہاتھ قبر پر رکھ کر کہتا ہے”خداونداس مردہ کوبخش دے کہ یہ تیری بخشش کا محتاج ہے اور قل ہواللہ احد اور سورۃ فاتحہ پڑھتا ہے توخدااس قبر کوروشن اور کشادہ کرتا ہے اور اس دعاکرنے والے کے گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔(جامع الاخبار۔شیخ صدوق۔۲۹۴)
کیا یہ حدیث صحیح ہے؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
یہ روایت ذخیرہ کتبِ احادیث میں تلاش کےباوجود ہمیں نہیں ملی۔ البتہ یہ روایت بعض شیعہ کتب میں بغیر سند کے لکھی ہوئی ہے۔لہٰذا جب تک اس کی سند کے بارے میں تحقیق نہ ہوجائےاس کوحضورﷺکی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے پرہیز کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved