• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

شیعہ کانماز جنازہ پڑھنے کاحکم

استفتاء

1۔ میرا دوست جو کہ شیعہ تھا اس کے والد صاحب فوت ہو گئے تھے تو میں نے ان کا جنازہ پڑھ لیا اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟

2۔ شیعہ اگر کوئی مر جائے تو ہم اسے غسل دے سکتےہیں ؟

3۔دوست  کے والد صاحب کو دفنانے کے بعد جب گھر آئے تو انہوں نے زبر دستی کھانا کھلایا تو مجبوری میں میں نے کھایا اس میں کوئی حرج تو نہیں ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔ کسی سنی کے لیے شیعہ کی نماز جنازہ میں شرکت جائز نہیں لہذا مذکورہ صورت میں سابقہ پر توبہ استغفار کریں اور آئندہ کے لیے احتیاط کریں ۔

2۔ اس کا بھی وہی حکم ہے جو نمبر 1 کا ہے ۔

3۔شیعہ کے گھر کا کھانا کھانے سے احتیاط کرنی چاہئے ۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved