• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

’’جو زیادہ کھائے گا وہ جنت میں بھوکا رہے گا‘‘کی تحقیق

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا یہ صحیح ہے کہ جو دنیا میں زیادہ کھائے گا وہ جنت میں  بھوکا رہے گا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

یہ درست نہیں  ہے۔ قرآن پاک میں  ہے کہ آدم علیہ السلام کو خطاب کرتے ہوئے اللہ تعالی نے فرمایا:

ان لک الاتجوع فیها ولاتعری وانک لاتظمأفیها ولاتضحی۔(طہ:118-9)

ترجمہ:اے آدم (علیہ السلام )تمہارے لیے جنت میں  یہ ہے کہ تمہیں  بھوک نہ لگے کی اورنہ بے لباس ہوگے نہ پیاس لگے گی اور نہدھوپ لگے گی۔

اس سے معلوم ہوا کہ جنت ایسی جگہ ہے جہاں  بھوک نہیں  ہو گی۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved