• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

:سید الشہداء کا لقب کن صحابی کےلیے ہے؟

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

نبی کریم ﷺ کے فرمان عالی شان کے مطابق اور ہماری شریعت مطہرہ میں سیدالشہدا کا لقب کن صحابی رسول ؓ کے لیے ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

سید الشھداء کا لقب حضور ﷺ نے دوصحابہؓ کوان کا نام لے کر دیا ہے ۔حضرت حمزہ بن عبدالمطلبؓ ،حضرت جعفرؓبن ابی طالب۔ اس کے علاوہ آپ نے شہداء کی ایک نوع ایسی ذکر فرمائی ہے جنہیں سیدالشہداء کہا ہے یعنی وہ افراد جو ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنے کی پاداش میں شھید ہو ئے ۔

عن جابر ؓ عن النبی ﷺ قال : سید الشهداء حمزۃ بن عبد المطلب ،ورجل قام الی امام جائرفامره ونهاه فقتل(مستدرک علی الصحیحین للنیسابوری۔رقم الحدیث:4884)

فی کنزالعمال:21/7)

قال رسول اللہ ﷺ :سیدالشہداء جعفربن بن ابی طالب۔

پہلی حدیث سے معلوم ہوا کہ سید الشھدا ء کا لقب کسی ایک شخص کے لیے خاص نہیں ہے اس اعتبار سے سیدنا حسین ؓ اور اس صفت سے متصف ہونے والے دیگر افراد پر بھی اس کا اطلاق ہو سکتا ہے اور سیادت میں تعدد مضرنہیں ہے ہاں شارحین حدیث کے بقول سیادت کے درجے میں فرق ہوگا ۔چنانچہ سب سے اونچا درجہ سیدنا حمزہ ؓ کا ہو گااور دیگر حضرات ان کے بعد حسب مراتب ہوں گے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved