• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

قبلہ کی سمت سے 31درجہ انحراف پرصف بنانا

  • فتوی نمبر: 13-236
  • تاریخ: 06 ستمبر 2019

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک مسجد کی صفیں  قبلہ سے اکتیس درجہ انحراف پر بچھائی گئی ہیں  انہیں  درست درجہ پر بچھایا جائے یا یونہی رہنے دیا جائے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

31درجہ انحراف پر بھی نماز ہو جاتی ہے اس لیے اگر ان صفوں  کو یونہی رہنے دیا جائے تو بھی کچھ حرج نہیں  ۔اور اگر بآسانی اس انحراف کو ختم کرکے صفیں  سیدھی بچھائی جائیں  تو یہ اچھی بات ہے ضروری پھر بھی نہیں ۔

نوٹ:         چونکہ نماز ہر حال میں  ہو جاتی ہے اس لیے اسے کسی نزاع کا باعث نہ بنایا جائے

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved