• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایصال ثواب کرتےوقت دودھ وغیرہ پردم کرنا

استفتاء

(1)جولوگ ایصال ثواب کرتےوقت ساتھ میں دودھ وغیرہ رکھتےہیں

(2)اوراس پر بھونک وغیرہ مارتےہیں

(3)اور پھر اسے کھاتےہیں

اس کےبارے میں حکم دلائل سے بتا دیجئےگا۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔2۔ایصال ثواب کے وقت دودھ وغیرہ پر پھونک مارنا بدعت ہے۔

3۔ایصال ثواب کاکھاناصرف مستحق زکوۃلوگ کھاسکتےہیں اوروہ بھی تب جب ایصال ثواب کےکھانےمیں کوئی بدعت یاغیرشرعی عمل نہ اختیار کیا گیا ہو۔

فتاوی سمرقندیہ(155) میں ہے:

قراءة الفاتحه والاخلاص والكافرون على الطعام بدعة.

کفایت المفتی (1/270) میں ہے:

چہلم اورمروجہ دودھ پریاکھانےپرفاتحہ دلانابےاصل بدعت ہے۔

فتاویٰ محمودیہ(3/97) میں ہے:

اصل مسئلہ یہ ہےکہ تمام اہل سنت والجماعت نزدیک میت کوثواب پہنچاناشرعاًدرست اور مفید ہے،مگراس میں کسی غیرثابت چیزکااختلاط نہیں ہوناچاہیے،انتقال میت کےوقت اوراس کےبعدجب بھی دل چاہےثواب پہنچایاجاسکتا ہے،کسی دن یاکسی تاریخ کی اپنی طرف سےایسی تعین کرناکہ اس کاالتزام ہوغلط ہے،اور میت کوکھانےکاثواب پہنچاناہواس کے مستحق غرباء و مساکین ہیں،مالدارنہیں۔جہاں تک ہو سکے اس میں اخفاء چاہیئے،نام ونمودنہ ہو،اس کو تقریب نہ بنایا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved