• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مدرسہ میں دیگیں دینے کی نذر مان کرپھرکسی غریب کو دیگوں کے پیسے دینا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ایک آدمی چار دیگوں کی نذر مانتا ہے کہ اگر میرا یہ کام ہو گیا تو چار دیگیں فلاں ادارہ یا مدرسہ میں دے گا۔

۱)کام ہونے کے بعد  اگر وہ دیگوں کے پیسے کسی غریب آدمی کو دے دے تو نذر پوری ہو جائے گی؟(۲) یا وہ معین مدرسہ میں دینا واجب ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(۱)       نذر میں اصل عبادت جس کا التزام کیا ہے وہ واجب ہوتی ہے اس کے اوصاف لازم نہیں ہو تے اس لیے پیسے کسی غریب کو دینے سے بھی نذر پوری ہو جائے گی۔

(۲)           معین مدرسہ میں دینا واجب نہیں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved