• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

مسجد کے گیس میٹر سے گیس لینےکاحکم

استفتاء

مجھے ایک مسئلہ کےبارے میں پوچھنا تھا کہ اگر ایک مسجد میں گیس کا میٹرلگاہوتو ساتھ والاگھر وہ گیس استعمال کرسکتا ہے؟اگرچہ بل وہ خود اداکرے مسجد کابھی اورگھر کابھی ؟

وضاحت مطلوب ہےکہ مسجد کی انتظامیہ کااس بار ے میں کیا موقف ہے مع دستخط بھیجیں

جواب وضاحت:مسجد میں کوئی انتظامیہ نہیں ہے چھوٹی سی بستی ہے ،بستی کےکچھ لوگوں کو اعتراض ہے اورکچھ کو نہیں وہ لوگ کہتے ہیں کہ مسجد کی کوئی چیز استعمال نہیں کرنی چاہیے ۔انہوں نےمجھ سے پوچھا تھا کہ آپ کیا کہتے ہیں تو میں نے آپ سے پوچھ لیا

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں مسجد کےگیس کےاستعمال کی اجازت ہے کیونکہ مذکورہ صورت کی حقیقت یہ ہے کہ گویا بل اداکرنے والا شخص محکمے سے وہ گیس خرید کر کچھ خود استعمال کرتا ہے اورکچھ مسجد کو دے دیتا ہے لہذا مذکورہ صورت میں اس شخص کے استعمال میں آنے والی گیس مسجد کی نہیں ہے بلکہ اس کی اپنی ہے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved