• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کرنٹ اکاؤنٹ میں رکھی رقم کو اگر بینک استعمال کرے تو اس کا گناہ کس پر ہے

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر سودی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھولا جائے تو جو پیسہ اکاؤنٹ میں پڑے ہیں کیا بینکوں والے ان پیسوں پر سودی لین دین کرتے ہیں؟ اور اس کا گناہ ہمیں ہوگا کہ نہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

کرنٹ اکاؤنٹ میں رکھو ائے گئے پیسوں کو اگر بینک سودی لین دین میں استعمال کرتا ہے تو یہ بینک کا اپنا ذاتی فعل  ہے  ۔کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے والے کو اس کا گناہ نہ ہوگا۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved