• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

کمپنی کی ملتی جلتی اشیاء ک نام بدل کر اشیاء تیار کرنا اور بیچنا

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہنڈا یا کسی اور کمپنی کا نام اپنی پراڈکٹ میں استعمال کرنا کیسا ہے ؟ہم موٹر سائیکل کی سیٹ اور سیٹ کور بنانے کا کام کرتے ہیں سیٹ اور سیٹ کو ردونوں کے اوپر ڈیزائن بھی ہنڈا یایاماہایا روڈ پرنس وغیرہ یعنی جس موٹر سائیکل کے لیے وہ کور یا سیٹ تیار کی جاتی ہے اس کی پہچان کے لیے اس کانام بھی اس کے پیچھے لکھا جاتا ہے ۔سیٹ میں بھی دوکوالٹی تیار کی جاتی ہیں اور سیٹ کور میں بھی دوبنیادی کوالٹی کے کور تیار ہوتے ہیں ۔اچھی والی کوالٹی کی سیٹ اور سیٹ کور دونوں میں ہم اپنی کمپنی کے نام کا ٹیگ یا مارکہ بھی ساتھ لگاتے ہیں اور مکمل سیٹ کو جس لفافہ میں پیک کرتے ہیں اس لفافہ کے اوپر بھی صرف اپنی کمپنی کا نام پرنٹ کیا ہوتا ہے اور جو پیکنگ ہنڈا یا یاماہا کسی اور کمپنی والے اپنی سیٹ کی کرتے ہیں ،ہماری پیکنگ ان کی پیکنگ سے بالکل مماثلت نہیں رکھتی اور بالکل مختلف ہے ۔ہلکی کوالٹی کی سیٹ بھی ہم اپنی پرنٹ کی ہوئی پیکنگ میں کرتے ہیں ۔

مکمل سیٹ صرف ہنڈا والے باقاعدہ اپنے نمائندہ کو فروخت کرتے ہیں ۔وہ مارکیٹ میںجینئین کہہ کر بکتی ہے جبکہ ہم اپنی سیٹ اپنے نام سے فروخت کرتے ہیںاور سیٹ کے جینئین ہونے کا دعوی نہیں کرتے اور پیکنگ بھی مختلف ہے لیکن پیکنگ کے اندر سیٹ کو ر پر ہنڈا لکھا ہوتا ہے اور ہماری کمپنی کا ٹیگ بھی ساتھ لگا ہوتا ہے ۔باہر صرف ہماری کمپنی کا نام لفافہ پر واضح پرنٹ ہوتا ہے ۔تمام موٹر سائیکل کی سیٹ کے کورلوکل ہی تیار ہوتے ہیں اور پہچان کے لیے جس کمپنی کی موٹر سائیکل کی سیٹ کے لیے وہ کور ہوتے ہیں مثلا ہنڈا ،یاماہا وغیرہ اس کانام بھی اس کور پر لکھا جاتا ہے ۔اس میں نیت اس کی نقل کہہ کر فروخت کرنے کی نہیں ہوتی اور نہ ہی اصل کہہ کر فروخت کیاجاتا ہے ۔

سیٹ اچھی کوالٹی والی بھی اور ہلکی کوالٹی والی بھی سادہ لفافہ میں پیک کرکے فروخت کرتے ہیں سیٹ کور کوئی بھی کمپنی ابھی تک مارکیٹ میں کسی بھی شکل میں فروخت نہیں کرتی ۔اس کام میں ہنڈا کمپنی کی طرف سے گذشتہ دنوں کچھ شکایت واعتراض بھی سامنے آیا اور لو گوں کو تنگ کرنا شروع کیا گیا اس لیے چند سوال ہیں جن کے بارے میں رہنمائی درکار ہے ۔

۱۔ اس طرح سے جیسے اوپر بیان کیا گیا یعنی ہنڈا کا نام اپنی سیٹ کے پیچھے لکھ کر اور ساتھ اپنا ٹیگ لگا کر اور اپنی کمپنی کی پیکنگ میں اپنے نا م سے فروخت کرنا درست ہے ؟

۲۔ سیٹ مکمل اور سیٹ کور میں اوپر کاڈیزائن تو اس کمپنی کے کور سے مماثل ہو لیکن اس کور کے پیچھے اپنی کمپنی کانام لکھا جائے اور ساتھ ٹیگ بھی لگا دیا جائے ۔کیا یہ صورت جائز ہے؟

۳۔            اگر کمپنی کے نام سے ملتے جلتے نام کو استعمال کرلیں جیسے hondaiسے ملتا ہو اhondo, HondiaیاHONde   وغیرہ اور سیٹ کور کا ڈیزائن اصل کے مطابق ہو اور ساتھ اپنا ٹیگ لگا دیں ۔کیا یہ صورت جائز ہے؟

۴۔            اگر کمپنی کے نام سے ملتے جلتے نام کو استعمال کرلیں او رساتھ سیٹ کور کے اوپر کے ڈیزائن میں بھی کچھ تھوڑی تبدیلی کریں ۔کیا یہ صورت جائز ہے؟

۵۔            سیٹ کور کے اوپر والا ڈیزائن بھی مکمل تبدیل کردیا جائے اور پیچھے بنانے والے کانام ہی لکھا جائے ؟کیا یہ صورت جائز ہے ؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ تمام صورتوں میں اگر عام گاہک کو ان اشیاء کے جینیئن نہ ہونے کا علم ہو جاتا ہو تو مذکورہ تمام صورتیں جائز ہیں ورنہ جائز نہیں

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved