• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آب زمزم پینے کا سنت طریقہ

استفتاء

1۔کیا  آب زمزم بیٹھ کرپی سکتے ہیں ؟

2۔سنت طریقہ بھی بتادیجئے

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔پی سکتے ہیں بلکہ بیٹھ کر پینا ہی زیادہ بہتر ہے تاہم کھڑے ہو کر پینا بھی جائز ہے ،کیونکہ  آپ ﷺ سے کھڑے ہوکر زمزم پینے کا صرف ایک واقعہ ملتا ہے ۔دیگر مواقع پر کھڑے ہونے کا تذکرہ نہیں ہے۔

2۔حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا جب تم زمزم پیو تو قبلہ رخ، ہو جائو اور بسم اللہ پڑھو اور تین سانس میں پیو اور (اگرمیسر ہو تو)پیٹ بھر کے پیو اور جب اس کو پی کر فارغ ہو تو الحمد للہ کہو ۔

حضرت عبد اللہ بن عباس ؓکہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺپیتے وقت یہ دعا پڑھتے تھے:

اللهم انی اسئلک علما نافعا ورزقا واسعا وشفاء من کل داء.(ابن ماجه)

یا اللہ میں  آپ سے نفع دینے والے علم کا اور فراخ روزی کا اور ہر بیماری سے شفا کا سوال کرتا ہوں(بحوالہ :مسنون حج وعمرہ ڈاکٹر  مفتی عبدالواحد صاحب دامت برکاتھم العالیہ )

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved