• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آئل چینج کرنے والے کا پرانا آئل اور بوتل فروخت کرنا

  • فتوی نمبر: 5-116
  • تاریخ: 09 جولائی 2012

استفتاء

*** آٹوز پر موٹر سائیکل کے کام کے لیے آیا اور آئل چینج کروایا تو پرانا آئل ان کے پاس چھوڑ دیتا ہے اس طرح آئل کی بوتل وہ بھی ان کے پاس چھوڑ جاتا ہے۔*** آٹوز والے اس کو آگے بیچ دیتے ہیں۔ کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ہمارے رواج میں عام طور پر انجن آئل کی بوتل اور اسی طرح استعمال شدہ انجن آئل کا مطالبہ نہیں کیا جاتا اس لیے پرانے آئل اور آئل کی بوتل کو ***آٹوز کے لیے فروخت کر کے اسی کی رقم کو ذاتی استعمال میں لانا جائز ہے۔ لیکن بہر حال اگر گاہک خریدے ہوئے نئے آئل کی بوتل اور پرانا آئل مانگے تو یہ اس کا حق ہے۔

و في الموسوعة الفقهية الكويت تحت مبحث لقطة، مجلد 35 :

ترك المتاع: سبق القول أن ملك المالك لا يزول إلا بسبب مشروع و قد يظهر من فعله ما يدل على تخلية عن ملكه لعدم حاجته، أو لتقصيره عن النفقة عليه، أو لحقارة ما فقده أو سقط عنه، فإن علم أن المالك قد تخلى عنه، لما تقدم فيجوز أخذه و تملكه، ولا يعرفه الآخذ، لأن التعريف إنما يكون من أجل معرفة صاحبه و الوصول إليه لرد ما فقده، أما و أن المالك قد تخلى عنه، فلا يرد إليه، كما في إلقاء بعض أثاث في مواضع القمامة أو خارج البيت ليلاً و كما هو الحال بالنسبة للسنابل الساقطة اثناء الحصاد و على الطرقات و كسقوط السوط و العصا و حبات من التمر في الطريق فمثل هذه الأشياء يجوز أخذها و الانتفاع بها و لا يعرف. فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved