- فتوی نمبر: 8-129
- تاریخ: 02 نومبر 2015
- عنوانات: عقائد و نظریات > دعوت، تبلیغ، تصوف اور احسان
استفتاء
آخرت کی منازل کون کون سی ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
آخرت کی بڑی منازل یہ ہیں: (1) عالم برزخ یعنی فوت ہونے سے لے کر قیامت کے دن دوبارہ اٹھائے جانے تک کا زمانہ۔ قبر
منازل برزخ میں سے ایک اہم منزل ہے۔ (2) قیامت کا دن یعنی جنت دوزخ میں داخلے سے پہلے تک کا زمانہ۔ جس میں حساب کتاب، اعمال کا تلنا وغیرہ اہم منزلیں ہیں۔ (3) جنت یا دوزخ۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved