• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

عالمِ دین کی بے عزتی کرنے سے کفر اور بیوی کی طلاق کا حکم

استفتاء

مفتی صاحب !فتاوی شامی میں ہے کہ ’’جوعالم کی بے عزتی کرے اس کی بیوی مطلقہ ہوجائیگی ‘‘اس کےبارے میں وضاحت کریں کہ یہ تو ٹھیک ہے کہ جو عالم کی بے عزتی کرے گا اس کے علم کی وجہ سے،  تو وہ کافر ہوجاتا ہے لیکن اس بیوی کو طلاق ہوجائے گی ؟اس کےبارے میں آپ کاکیا مؤقف ہے؟یہ ایک عالم سے سنا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بعض فقہائے کرام نے یہ بات لکھی ہے کہ مذکورہ صورت میں بیوی کو طلاق ہوجائے گی اب ایک ہوگی یا تین؟ تو اس بارے میں دونوں طرح کے اقوال ہیں نیز جن کے نزدیک  ایک ہوگی ان کے نزدیک بھی وہ ایک  بائنہ ہوگی تاہم راجح قول یہ ہے کہ  طلاق نہ ہوگی ہاں نکاح ختم ہوجائے گا۔

تنبیہ: کفر کا مسئلہ تب ہے جب کسی نے عالم کی توہین اور بیعزتی ذاتی  رنجش کی وجہ سے نہ کی ہو بلکہ  اس وجہ سے کی ہو کہ وہ دین کا حامل ہے۔

مجمع الانہر فی شرح ملتقی الابحر (1/695)میں ہے:

«(الرابع في الاستخفاف بالعلم) .

ومن قال للعالم عويلم أو لعلوي عليوي قاصدا به الاستخفاف كفر.

ومن أهان الشريعة أو المسائل التي لا بد منها كفر ومن بغض عالما من غير سبب ظاهر خيف عليه الكفر ولو شتم فم عالم فقيه أو علوي يكفر وتطلق امرأته ثلاثا إجماعا كما في مجموعة المؤيدي نقلا عن الحاوي لكن في عامة المعتبرات أن هذه الفرقة فرقة بغير طلاق عند الشيخين فكيف الثلاث بالإجماع، تدبر…….ولو شتم فم مسلم يکفر وتطلق امرأته بائنا وهو الاصح مماقاله البعض من انها تطلق ثلاثا کما في مجموعة المويدي نقلاعن الحاوي هذا قول محمد وعندالشيخين ان هذه فرقة بغير طلاق

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved