• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آپ ﷺ کا پسندیدہ سرمہ اور سرمہ لگانے کا طریقہ

  • فتوی نمبر: 7-65
  • تاریخ: 25 ستمبر 2014

استفتاء

نبی کریم ﷺ کا سرمہ مبارک ڈالنے کا طریقہ مبارک کیا تھا؟ یعنی دائیں اور بائیں آنکھ مبارک میں کتنی سلائیاں مبارک پھیرتے تھے؟  اور آپ ﷺ کو کون سے نام کا سرمہ زیادہ پسند تھا؟ غالباً میں نے "اثمد” سرمہ کا نام سنا ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

نبی ﷺ کا پسندیدہ سرمہ اثمد تھا۔ اور ڈالنے کا طریقہ یہ ہے کہ دونوں آنکھوں میں رات سوتے وقت تین تین سلائیاں ڈالیں۔

عن ابن عباس رضي الله عنه أن النبي ﷺ قال اكتحلو بالإثمد فإنه يجلو البصر و ينبت الشعر و زعم أن النبي ﷺ كانت له مكحلة يكتحل بها كل ليلة ثلاثة في هذه و ثلاثة في هذه و في الباب عن جابر و ابن عمر رضي الله عنهما. (الترمذي: حديث: 1757)

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved