- فتوی نمبر: 18-125
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > تحقیقات حدیث
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو جبرئیل علیہ السلام نے یہ دعا پڑھی باسم الله يبريك ومن كل داء يشفيك ومن شر حاسد إذا حسد وشر كل ذي عين
ترجمہ :اللہ کے نام کے ساتھ وہ آپ کو صحت دے اور ہر بیماری سے شفادے اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے اور ہر (بری ) نظر والے کے شر سے (محفوظ رکھے )صحیح مسلم، رقم الحدیث: 5699
کیا یہ حدیث مستند ہے ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ حدیث صحیح اور مستند ہے ۔
صحیح مسلم ج2ص219
حدثنا محمد بن أبي عمر المكي حدثنا عبد العزيز الدراوردي عن يزيد وهو بن عبد الله بن أسامة بن الهاد عن محمد بن إبراهيم عن أبي سلمة بن عبد الرحمن عن عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم أنها قالت كان إذا اشتكى رسول الله صلى الله عليه وسلم رقاه جبريل قال باسم الله يبريك ومن كل داء يشفيك ومن شر حاسد إذا حسد وشر كل ذي عين
© Copyright 2024, All Rights Reserved