• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آپﷺ کے جہنمی ہونے سے متعلق حدیث کی تحقیق

استفتاء

في المسلم:رقم الحديث:203

عن انس رضي الله عنه ان رجلاقال يا رسول الله اين ابي قال في النار قال فلما قفي دعا فقا ان ابي واباک في النار

حضرت انسؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے پوچھا یارسول اللہﷺ میراباپ کہاں ہے؟آپ نے فرمایا دوزخ میں۔جب وہ پیٹھ موڑ کرچلاتو تو آپ نے اس کو بلوایا اورفرمایا کہ میراباپ اورتیرا باپ دونوں جہنم میں ہیں(الحدیث)

کیا اس حدیث کےمطابق حضرت محمدﷺ کے والدین جہنم میں ہیں؟

حدثنا أبو أسامة , عن بشير بن عقبة قال : حدثني يزيد بن عبد الله بن الشخير , عن معقل بن يسار قال : لأن يعمد أحدكم إلى مخيط فيغرز به في رأسي أحب إلي من أن تغسل رأسي امرأة ليست مني ذات محرم

تہذیب التہذیب ج3ص316میں ہے:

قال أحمد شيخ ثقة وقال ابن معين ثقة وقال أبو خيثمة شداد بن سعيد ثقة وقال البخاري ضعفه عبد الصمد بن عبد الوارث وقال النسائي ثقة وذكره ابن حبان في الثقات وقال ابن عدي لم أر له حديثا منكرا وارجو انه لا بأس به قلت: لكنه في الشواهد وقال العقيلي له غير حديث لا يتابع عليه وقال ابن حبان في الثقات في الطبقة الرابعة وربما اخطأ وكان قد ذكره قبل في الطبقة الثالثة فلم يقل هذه اللفظه وقال الدارقطني بصري

يعتبر به وقال الحاكم ابو أحمد ليس بالقوي عندهم وقال النسائي في الكنى انا أحمد ابن علي بن سعيد ثنا القواريري ثنا يوسف بن يزيد ثنا شداد بن سعيد أبو طلحة بصري ثقة وقال البزار ثقة.

تهذيب التهذيب ج1ص466

بشير بن عقبة الناجى  السامي ويقال الازدي أبو عقيل الدورقي  البصري قال أبو حاتم عن مسلم بن ابراهيم ثقة وقال أحمد وابن معين ثقة وقال ابن أبي حاتم عن أبيه صالح الحديث قال قلت يحتج بحديثه قال صالح الحديث.قلت: وقال الفلاس ثقة وذكره ابن حبان في الثقات وقال أظنه من دورق۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

پہلی بات تویہ ہے کہ مذکورہ حدیث میں والدین (ماں اورباپ دونوں)کاذکرنہیں، صرف والد کاذکر ہے اوردوسری بات یہ ہے کہ اس حدیث کے مطابق تو یہی بات ہے کہ آپﷺ کے والد بھی جہنم میں ہیں لیکن ایک اورحدیث ہےجس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی نے آپﷺ کے اکرام میں آپﷺ کے والدین کو زندہ کیا اور وہ آپ ﷺپر ایمان لے آئے، لہذا یہ ممکن ہے کہ جہنم میں ہونے والی بات پہلے کی ہواورایمان لانے والی بات بعد کی ہو ،چونکہ یہ مسئلہ ایسا نہیں کہ جس کےبارے میں قبر یا آخرت میں ہم سے سوال ہو، اس لیے زیادہ کھود کرید میں پڑنا مناسب نہیں،ہمیں اپنی فکر کرنی چاہیے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved