• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

آٹا گوندتے وقت بسم اللہ پڑھنے کی فضیلت

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

جو عورت آٹا گوندتے وقت بسم اللہ پڑھے تو اس کے رزق میں برکت ڈال دی جاتی ہے۔

کیا یہ بات درست ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

بعینہ یہی الفاظ نہیں ملے البتہ ہر جائز عمل سے پہلے بسم اللہ کا پڑھنا برکت کا سبب ہے۔

تفسیر ابن کثیر(1/17)

عن عبد الكبير بن المعافى بن عمران، عن أبيه، عن عمر بن ذَرّ، عن عطاء بن أبي رباح، عن جابر بن عبد الله، قال: لما نزل بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ هرب الغيم إلى المشرق، وسكنت الرياح، وهاج البحر، وأصغت البهائم بآذانها، ورُجِمت الشياطين من السماء،وحلف الله تعالى بعزته وجلاله ألا يسمى اسمه على شيء إلا بارك فيه.

ترجمہ:حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہے کہ جب بسم اللہ نازل ہوئی تو بادل مشرق کی طرف ہو گئے اور ہوائیں رک گئی اور سمندر میں طوفان اٹھا اور جانوروں نے اپنے کان لگا لیے اور آسمان سے شیاطین پر پتھر برسائے گئے اور اللہ تعالی نے اپنے بزرگی اور جلال کی قسم کھائی کہ جس چیز پر بھی اس کا نام لیا جائے گا اللہ تعالی اس میں برکت ڈال دیں گے۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved