• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

اب محراب مسجد کے اندر داخل ہے

استفتاء

محراب مسجد کے اندر شامل ہے یا نہیں ؟اگر مسجد کے اندر ہے تو امام محراب سے باہر کیوں کھڑا ہوتا ہے؟ اگر مسجد سے باہر ہے تو کیا پھر اس میں کھڑے ہو کر اذان دی جاسکتی ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

محراب مسجد میں شامل ہوتی ہے، البتہ امام کے لیے یہ حکم ہے کہ اگر کوئی مجبوری نہ ہو تو وہ محراب سےباہر پاؤں رکھے، وجہ یہ ہے کہ محراب ضرورت  کی وجہ سے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور میں بننی شروع ہوئی، نبی ﷺ کے دور میں نہ تھی امام کو محراب سے باہر کھڑا ہونا اس وجہ سے ہے کہ نبی ﷺ کے طریقے کے مطابق عمل ہو۔ نیز محراب کے اندر کھڑے ہو کر لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved