• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

اگر آپ یہ دوائی خریدیں گی تو آپ مجھ سے فارغ ہوگی

  • فتوی نمبر: 1-283
  • تاریخ: 25 اکتوبر 2007

استفتاء

گذارش ہے کہ ایک آدمی نے اپنی بیوی سے کہا کہ ” اگر آپ یہ دوائی خریدیں گی تو آپ مجھ سے فارغ ہوگی”۔ بیوی نے وہ دوائی خرید لی۔ اب وہ دونوں میاں بیوی رضا مندی سے رجوع کرنا چاہتے ہیں۔ آپ  بتائیں کہ شریعت کے حکم سے وہ کیسے رجوع کرسکتے ہیں؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

مذکورہ صورت میں ایک بائن طلاق واقع ہوگئی ہے۔ نکاح ختم ہوگیا ہے۔ آئندہ باہمی رضامندی سے مہر جدید مقرر کرکے دو گواہوں کی موجودگی میں نکاح کرسکتے ہیں۔ فقط و اللہ تعالیٰ اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved