- فتوی نمبر: 18-140
- تاریخ: 19 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > فرق باطلہ
استفتاء
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مبین ومفتیان شرع متین اسماعیلی (آغا خانی) فرقہ کے بارے میں؟ کیا مسلمان کہلوانے کے حقدار ہے؟ ان کے عقائد باطلہ کیا ہے؟ ان کے ساتھ لین دین اور رشتہ داری کیا حکم ہے؟ ان کی شادی بیاہ اور فوتگی وجنازہ میں شرکت کا کیا حکم ہے؟
درج بالا سوالات کے بارے میں اجمالا یا تفصیلاً فتوی صادر فرما کر عنداللہ ماجور ہوں
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
1۔آغا خانی مسلمان کہلوانے کے حقدار نہیں،کیونکہ وہ اپنے کفریہ عقائد کی وجہ سے کافر ہیں اور کافر اپنے آپ کو مسلمان کہلوانے نے کا حقدار نہیں ۔
2۔ ان کے عقائد باطلہ کے لیے ڈاکٹر زاہد علی صاحب کی کتاب’’ ہمارے اسماعیلی( آغا خانی) مذہب کی حقیقت اور اس نظام ‘‘کا مطالعہ کریں یا امداد الفتاوی (جلد 6 صفحہ 4 تا 108 )کا مطالعہ کریں۔
3۔ان کے ساتھ کوئی دنیاوی لین دین یعنی خریدوفروخت کی کوئی مجبوری ہو تو اس کی گنجائش ہے ورنہ حتی الامکان پرہیز کیا جائے ۔باقی رشتہ داری یعنی آپس میں شادی، بیاہ کرنا ہر گز جائز نہیں۔
4 ۔ان کے ساتھ شادی بیاہ اور فوتگی و جنازہ میں شرکت کرنا بھی ناجائز ہے
© Copyright 2024, All Rights Reserved