• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

احادیث سے متعلق چند اشکالات

استفتاء

1۔ پہلا اعتراض: بعض احادیث کو ایک خاص حکم کے تحت ظاہر کیا جاتا ہے۔ اور اسے موقع محل کے مطابق اطلاق کیا جاتا تھا۔ جس میں وہ پیش آتی تھی۔

2۔ دوسرا اعتراض: بعض احادیث کو کالعدم قرار دینے کا ایک طریقہ یہ ہوتا ہے کہ اسے پیغمبر ﷺ کا ذاتی استحقاق ثابت کیا جاتا تھا۔

3۔ تیسرا اعتراض: نبی ﷺ کے افعال جیسا کہ احادیث میں بیان کیے گئے ہیں۔ وہ صرف  آپ کے ذاتی ذوق اور ترجیح کو بیان کرتے ہیں۔

4۔ چوتھا اعتراض: خاندانی اسناد جعلی ہیں۔ ان میں مادیت کو سامنے رکھا گیا ہے۔

مفتی صاحب مہربانی فرما کر جلد ان کا جواب ارسال کریں اور کلوننگ والے مسئلہ پر بھی نظر فرما دیں۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

جن لوگوں کے واسطے سے ہمیں حدیثیں پہنچی ہیں ان ہی کے ذریعے ہمیں قرآن پاک بھی ملا ہے کیونکہ قرآن پاک لکھا لکھایا آسمان سے نازل نہیں ہوا تھا۔ ان حضرات کی سند اور ان کا فہم اگر معتبر نہیں تو پھر قران بھی معتبر نہیں حالانکہ اللہ تعالیٰ نے ان حضرات پر اعتبار کیا اور ان کے حفظ و فہم کو ذریعہ بنایا۔ فقط

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved