- فتوی نمبر: 11-120
- تاریخ: 28 اپریل 2024
- عنوانات: حدیثی فتاوی جات > متفرقات حدیث
استفتاء
آ ج کل عہد نامہ ،درود تاج ،درود ہزاری درودلکھی ،دعائے جمیلہ وغیرہ چھوٹی چھوٹی کتابوں کی شکل میں ملتی ہیں۔کیا ان میں موجود فضائل قرآن وحدیث سے ثابت ہیں ؟
جواب :یہ کتابیں نبی ﷺوصحابہؓاور تابعین سے منقول نہیں اور ان کے جو فضائل لکھے ہوتے ہیں وہ بھی من گھڑت ہیں ۔(فتاوی بینات2/189)
یہ مسئلہ ٹھیک ہے یا نہیں ؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
مذکورہ مسئلہ درست ہے۔
چنانچہ احسن الفتاوی10/64میں ہے :
سوال :آج کل لوگ اپنی بعض حاجات اور مشکلات میں یا ویسے ہی حصول برکت کے لیے بعض ادعیہ مثلا دعاء گنج العرش،دعاء حاجات ،دعاء امن عہد نامہ ،دعاء مستجاب اور بعض درود پڑھتے ہیں مثلا درود اکبر درود مستغاث ،درود لکھی درود تاج درودمقدس درود ماہی ،درود ناریہ ،درودہزارہ کے مستقل کتابچے شائع ہو چکے ہیں لوگ ان ادعیہ کو ادعیہ مأثورہ کے مقابلہ میں اور درود کو درود منقول کے مقابلہ ہیں زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ شریعت مقدسہ میں ان کے پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
الجواب :ہم نے سوال میں مذکورہ تمام ادعیہ اور درود کے کتابچے منگواکر دیکھے ہیں ان کے شروع میں جو فضائل لکھے گئے ہیں وہ سارے من گھڑت ہیں کسی حدیث سے ان مصنوعہ اشیا ء کی کوئی فضلیت منقول نہیں۔ ان کے اسماء ہی بتا رہے ہیں کہ جہال کے بنائے ہوئے ہیں تو رسول اللہ ﷺسے ان کی کوئی فضیلت کیسے منقول ہو سکتی ہے؟۔
© Copyright 2024, All Rights Reserved