• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

جمعرات کو 100 مرتبہ درود پڑھنا تنگدستی دورکرتاہے۔ ایسی کوئی روایت ہے ؟

استفتاء

تنگدستی سے بچنے کے لئے فرمان مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم”جو شخص جمعرات کے دن مجھ پر 100 بار درود شریف پڑھے کبھی فقیر(یعنی تنگدست)نہ ہوگا (جذب القلوب مترجم ٢٧٩)

اس کی تحقیق مطلوب ہے؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

ایسی حدیث  جس کامذکورہ ترجمہ بنتاہو کسی مستندکتاب میں نہیں ملی حتی کہ جذب القلوب میں بھی نہیں ملی،البتہ مذکورہ کتاب میں درج ذیل حدیث ملی ہے۔

جذب القلوب(278)میں ہے:

من صلی علی فی لیلةالجمعةمائةصلوۃ قضی الله له مائة حاجةسبعین حاجةفی الدنیاوثلثین من امورالآخرۃ

ترجمہ:جوشخص مجھ پرجمعہ کی رات سوباردرودشریف پڑھےاللہ تعالی اس کی سوحاجتیں پوری فرمائےگا جس  میں سےسترحاجتیں دنیامیں پوری فرمائیں گےاورتیس آخرت میں۔

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved