• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : ٹیلی فون صبح 08:00 تا عشاء / بالمشافہ و واٹس ایپ 08:00 تا عصر
  • رابطہ: 3082-411-300 (92)+
  • ای میل دارالافتاء:

ايصال ثواب كا حكم

استفتاء

(۱)حضور نبی اکرم ﷺ کی زیارت کے لئے منقول اعمال مع حوالہ جات کوئی کتاب مطلوب ہے یا کوئی درود شریف یا عمل مجرب مع حوالہ مطلوب ہے؟

(۲)ایصال ثواب جائز ہے اس پر حوالہ مطلوب ہے۔

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

(۱)اعمال قرآنی (159)میں ہے:

درود شریف کی سب سے زیادہ لذیذ اور شریں تر خاصیت یہ ہے کہ اس کی بدولت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خواب میں نصیب ہوتی ہے، درود شریف کی کثرت سے عموما یہ دولت حاصل ہو جاتی ہے، اور بعض درودوں کو بالخصوص بزرگوں نے آزمایا ہے۔شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ترغیب اہل السعادت میں لکھا ہے کہ شب جمعہ میں دو رکعت نماز نفل پڑھے اور ہر رکعت میں 11 بار آیت الکرسی اور 11 مرتبہ  قل ھو اللہ اور بعد سلام سو بار یہ درودشریف پڑھے، ان شاء اللہ تین جمعے نہ گزرنے پاویں گے کہ زیارت نصیب ہو گی، وہ درود شریف یہ ہے۔

اللهم صل على محمد النبي الامي واله واصحابه وسلم.

نیز شیخ موصوف نے لکھا ہے کہ جو شخص دو رکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں بعد الحمد کے 25بار قل ھو اللہ اور بعد سلام کے ایک ہزار مرتبہ یہ درود شریف پڑھے ،دولت زیارت نصیب ہو گی،وہ درود شریف یہ ہے۔

صلى الله على النبي الامي.

تنبیہ: مگر اس دولت کے حاصل ہونے کی بڑی شرط قلب کا شوق سے پر ہونا اور ظاہری و باطنی گناہوں سے بچنا ہے۔ نماز روزہ وغیرہ فرائض میں کوتاہی کرنے والے اور حرام و ناجائز کے معاملہ میں بے پروائی کرنے والوں کو صرف الفاظ پڑھنے سے یہ دولت حاصل نہیں ہوگی الا ماشاء اللہ۔

(۲)بخاری (1/170)میں ہے:

عن عائشة رضي الله عنها أن رجلا قال للنبي صلى الله عليه وسلم إن أمي افتلتت نفسها وأظنها لو تكلمت تصدقت فهل لها أجر إن تصدقت عنها قال: نعم.

ترجمہ: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول پاک ﷺ سے پوچھاکہ میری والدہ کا اچانک انتقال ہوگیااورمیراخیال ہے کہ اگران کو مہلت ملی ہوتی تووہ صدقہ وخیرات کرتیں تواگرمیں ان کی جانب سے صدقہ خیرات کروں توکیااس کا ثواب ان کوملے گا۔ حضورپاک ﷺ نے فرمایا:ہاں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved