• جامعة دارالتقوی لاہور، پاکستان
  • دارالافتاء اوقات : صبح آ ٹھ تا عشاء

ایصال ثواب کے متعلق سوالات

استفتاء

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

میرے والد صاحب فوت ہو گئے ہیں(1) ان کے ایصال ثواب کے لئے کیا کروں ؟میری ہیلپ کریں، (2)ان کے لیے کیا پڑھ کر ان کی روح کو ہدیہ  کروں ؟تاکہ ان کو فائدہ ہو اور انہیں سکون ملے ،(3)کوئی ایسا عمل جس سے ان کو سب سے زیادہ فائدہ ہو۔ ان کی وفات 2015 میں ہوئی تھی میں نے تب سے ان کے ایصال ثواب کے لئے پڑھنا شروع کیا اور اب تک ماشاءاللہ سے قائم ہوں،(4) تو اس سے ان کو فائدہ ہوتا ہوگا؟

الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً

1۔آپ اپنے والد کے ایصال ثواب کے لیے کوئی بھی نیکی کاکام جو آپ کے لیے آسان ہو کرسکتے ہیں اگر صدقہ جاریہ کاکوئی کام کرسکتے ہیں تو یہ زیادہ بہتر ہے ۔

2۔آپ ان کے لیے قرآن پاک پڑھ کر یا کلمہ طیبہ یا درودشریف پڑھ کر ایصال ثواب کرسکتے ہیں اس سے ان کو فائدہ اور سکون ہو گا۔

3-سب سے زیادہ فائدہ کس عمل سے ہو گا یہ بتانا مشکل ہے۔

4۔آپ کے ایصال ثواب کرنے سے ان کو فائدہ ہو گا

Share This:

© Copyright 2024, All Rights Reserved