- فتوی نمبر: 22-10
- تاریخ: 10 مئی 2024
- عنوانات: عقائد و نظریات > اسلامی عقائد
استفتاء
الصلاه والسلام عليك يا رسول الله پڑھ سکتے ہیں؟
الجواب :بسم اللہ حامداًومصلیاً
روضہ مبارک پر پڑھ سکتے ہیں اس کے علاوہ نہیں،کیونکہ جو درود شریف روضہ مبارک میں پڑھا جائے اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بذات خود سنتے ہیں اس لئے خطاب یعنی حاضرکے صیغے استعمال کیے جاسکتے ہیں جبکہ روضہ مبارک کے علاوہ جب درود شریف پڑھا جائے تو اسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم براہ راست خود نہیں سنتے بلکہ فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا دیتے ہیں اس لئے خطاب یعنی حاضر کے صیغے استعمال کرنا جائز نہیں، نیز ایسا کرنے سے فرقہ مبتدعہ یعنی بریلوی فرقہ کے حاضر ناظر کے عقیدے میں تائید ہوتی ہے اس لیے بھی ناجائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط واللہ تعالی اعلم
© Copyright 2024, All Rights Reserved